پولیس ملازمین کوعلاج کیلئے 20 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری

Jul 30, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 20 لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری کرد ئیے تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی خان کے کانسٹیبل شفا اللہ خان کو گھٹنے اور ٹانگ کے آپریشن کیلئے  5 لاکھ روپے دئیے گئے،آفس سپرنٹنڈنٹ ملک محمد شفیع اعوان کو برین ہیمریج کے علاج کیلئے  5 لاکھ روپے جاری کئے گئے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سکیورٹی کانسٹیبل محمد اویس بٹ کو پھیپھڑوں کے علاج کیلئے  2 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر وحید اقبال کو برین انجری کے علاج کیلئے  2 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور کے کانسٹیبل عرفان علی اور گجرات کے کانسٹیبل محمد فاروق کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے  1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کانسٹیبل محمد نصیر خاور اور کانسٹیبل جاوید اقبال کو علاج معالجے کیلئے  1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین اور نائب قاصد علی حیدر ہاشمی کو اہلخانہ کے علاج کیلئے  1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر قیادت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول درخواستوں کی سکروٹنی کی اس کمیٹی کی سفارشات پر آئی جی نے مذکورہ بالا فنڈزجاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************