Jul 30, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول صوبے کی تمام شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کے فرائض بھرپور تندہی سے سر انجام د ے رہی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پی ایچ پی میں محکمانہ پروموشن کے نئے مرحلے کا آعاز کردیا گیا ہے میرٹ اور سنیارٹی پر سینکڑوں اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقیاں ملیں گی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کیساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔
(روز نامہ پاکستان)
*******************