آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب ہائی وے پٹرول صوبہ بھر شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب ہائی وے پٹرول صوبہ بھر شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل
گذشتہ ہفتے شاہرات پر ہزاروں شہریوں کو خدمات فراہم کیں، قانون کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبے کی تمام شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کے فرائض بھرپور تندہی سے سر انجام د ے رہی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پی ایچ پی میں محکمانہ پروموشن کے نئے مرحلے کا آحاز کردیا گیا ہے، میرٹ اور سنیارٹی پر سینکڑوں اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقیاں ملیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔
پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول: لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 7 لاکھ 12 ہزار 9 سو 77 افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 126 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 3 لاکھ 60 ہزار 3 سو 92 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 49 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 51 ہزار 3 سو 72 ای چالان کیے گئے۔ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 9363 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی، جرمانے کی مد میں 02 کروڑ 15 لاکھ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 229 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 3562 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 17 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔ 51 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔2070 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔پولیس خدمت مراکز پر 1248 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 20 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 289 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر749)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, July 29, 2024