آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 20 لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور تعاون اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 20 لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری کرد ئیے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی خان کے کانسٹیبل شفا اللہ خان کو گھٹنے اور ٹانگ کے آپریشن کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے،آفس سپرنٹنڈنٹ ملک محمد شفیع اعوان کو برین ہیمریج کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سکیورٹی کانسٹیبل محمد اویس بٹ کو پھیپھڑوں کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر وحید اقبال کو برین انجری کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور کے کانسٹیبل عرفان علی اور گجرات کے کانسٹیبل محمد فاروق کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کانسٹیبل محمد نصیر خاور اور کانسٹیبل جاوید اقبال کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین اور نائب قاصد علی حیدر ہاشمی کو اہلخانہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر قیادت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول درخواستوں کی سکروٹنی کی اس کمیٹی کی سفارشات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈزجاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے،پولیس ویلفیئر فنڈ اور ذرائع سے حاصل آمدن سے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اورا نکے اہل خانہ کو علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر748)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, July 29, 2024