قتل کا ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار

Jul 29, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر) قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق مجرم جمشید محسن کے خلاف  2 روز قبل تھانہ منگوال گجرات میں قتل کا مقدمہ درج ہوا، ملزم بیرون ملک فرار ہونے کیلئے ائیر پورٹ پہنچا تو جانچ پڑتال کے دوران اسے فوری گرفتار کر لیا گیا۔ملزم  کو  گجرات پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************