شہدا ء کے بچوں کو 1 کروڑ 25 لاکھ کے تعلیمی وظائف جاری

Jul 29, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)  مختلف اضلاع کے شہدا ء پولیس کے بچوں کو  1 کروڑ 25 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف جاری کئے گئے ہیں، لاہور پولیس کے شہدا کے بچوں کو 20 لاکھ روپے کے تعلیمی سکالرشپس دئیے گئے جبکہ باقی وظائف دیگر اضلاع کے پولیس شہداء کی فیملیز کو جاری کئے گئے اسی طرح پی ایچ پی، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، پنجاب کانسٹیبلری، سی ٹی ڈی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شہداء کی بچوں کو بھی تعلیمی وظائف دئیے گئے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنا رہے ہیں   رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، پولیس کانسٹیبلری کے  قابل اور ہونہار بچوں کو بیرون ملک تعلیم کیلئے فارن اسکالرشپ بھی دی جا رہی ہیں۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***********************