Jul 28, 2024
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 399 چھاپے مارے گئے ، مکروہ دھندے میں ملوث 196 ملزمان گرفتار کئے گئے جن کے خلاف 195 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے 116 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن، 1 کلو آئس اور 3891 لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ گزشتہ 5 ماہ میں پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 38259 چھاپے مارے گئے ، منشیات کے دھندے میں ملوث 18303 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 17798 مقدمات درج کئے گئے ۔
(روز نامہ دنیا)
*********************