ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت 17 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی، آئی جی

Jul 28, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 'ہمارے پھول پراجیکٹ' کے تحت 1300 بچوں کے علاج معالجے کیلئے 17 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے، ہر کیٹیگری میں تفصیل بارے انہوں نے کہا کہ دماغی فالج کا شکار 582 بچوں کو ماہانہ 10 ہزار، مجموعی طور پر 07 کروڑ 14 لاکھ روپے دئیے گئے، قوت سماعت سے محروم 20 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز پر 03 کروڑ 23 لاکھ روپے خرچ کئے گئے، 173 بچوں کو 01 کروڑ روپے سے زائد رقم آلات سماعت و علاج میں معاونت کے لئے فراہم کی گئی، مختلف سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے 186 بچوں کو 02 کروڑ روپے سے زائد رقم دی گئی، ہارٹ اور کڈنی سمیت میجر سرجریز کیلئے 60 لاکھ سے زائد رقم 25 بچوں کے والدین کو دی گئی، 150 سپیشل بچوں کو نقل و حرکت کیلئے وہیل چئیرز فراہم کی گئیں جبکہ تھیلیسمیا سے متاثرہ 152 بچوں کو ماہانہ 15 ہزار، مجموعی طور پر 03 کروڑ 17 لاکھ سے زائد رقم دی گئی  پولیس فورس ایک فیملی ہے، اس فیملی کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************