Jul 27, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شاندار کارکردگی کی حامل پی ایچ پی پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی ہے ،آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ میں خان پور پوسٹ پر تعینات پی ایچ پی ٹیم کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا ، اور خطرناک ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خصوصی شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی ظہیر احمد، کانسٹیبل ساجد علی، ذیشان احمد اور سرفراز کو تعریفی اسناد و انعام سے نوازا، مذکورہ ٹیم نے ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو ندیم عرف دیمو کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
