وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن، منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن، منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن جاری
خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں کے 38751 ریڈز، 18554 ملزمان گرفتار، 18042 مقدمات درج، ہزاروں کلو منشیات برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں لاہور سمیت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشنز لائی گئی ہے، ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 225 چھاپے مارے گئے ، مکروھ دھندے میں ملوث 104 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،97 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 68 کلو گرام چرس، 03 کلو ہیروئن ، ڈیڑھ کلو آئس، 1320 لٹرز شراب برآمد کی گئی ۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 06 ماہ سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 38751 ریڈز مارے گئے۔  منشیات کے دھندے میں ملوث 18554 ملزمان گرفتار جبکہ 18042 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 11 ہزار کلو گرام چرس، ساڑھے 58 کلو گرام آئس، 203 کلو گرام ہیروئن برآمد، 276 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 08 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت کے تدارک کے لئے ایکشن تیز کیا جائے،  آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور گردونواح میں  سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے ۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر747)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, July 28, 2024