پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی بروقت کاروائی،قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنیوالا ایک اور مجرم ائیر پورٹ سے گرفتار

پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی بروقت کاروائی،قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنیوالا ایک اور مجرم ائیر پورٹ سے گرفتار
 
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا خطرناک اشتہاری مجرمان کی فوری گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک اور مجرم کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مجرم جمشید محسن کے خلاف 02 روز قبل تھانہ منگوال گجرات میں قتل کا مقدمہ درج ہوا ،پنجاب پولیس نے مجرم کے کوائف فوری طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں درج کروائے ، مجرم بیرون ملک فرار ہونے کیلئے ائیر پورٹ پہنچا تو جانچ پڑتال کے دوران اسے فوری گرفتار کر لیا گیا۔مجرم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے گجرات پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بروقت کاروائی سے مجرم کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مجرم کے خلاف قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کے ساتھ تعاون سے مزید ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر746)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, July 28, 2024