آئی جی پنجاب کا تعلیم دوست ویژن : پولیس شہدا کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے وظائف جاری

آئی جی پنجاب کا تعلیم دوست ویژن : پولیس شہدا کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے وظائف جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے شہدا پولیس کے بچوں کو 01 کروڑ 25 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف جاری کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تعلیم دوست ویژن کے سلسلے میں تاریخی اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہادر پولیس شہداء کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے مزید وظائف جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع کے شہدا پولیس کے بچوں کو 01 کروڑ 25 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف جاری کئے گئے ہیں ، لاہور پولیس کے شہدا کے بچوں کو 20 لاکھ روپے کے تعلیمی سکالرشپس دئیے گئے جبکہ باقی وظائف دیگر اضلاع کے پولیس شہدا کی فیملیز کو جاری کئے گئے ہیں۔  اسی طرح پی ایچ پی، ٹریفک پولیس ، سپیشل برانچ، پنجاب کانسٹیبلری ، سی ٹی ڈی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شہداء کی بچوں کو بھی تعلیمی وظائف دئیے گئے ہیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، پولیس کانسٹیبلری کے  قابل اور ہونہار بچوں کو بیرون ملک تعلیم کیلئے فارن اسکالرشپ بھی دی جا رہی ہیں ، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ تعلیمی وظائف معروف درسگاہوں میں زیر تعلیم پولیس شہداء کے بچوں کے کیرئیر ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہونگے ۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر745)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, July 28, 2024