آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لادیاں گاؤں گجرات میں کیری ڈبہ پر فائرنگ سے 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لادیاں گاؤں گجرات میں کیری ڈبہ پر فائرنگ سے 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب ، ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گجرات کے علاقہ لادیاں گاؤں کے نزدیک کیری ڈبہ پر فائرنگ سے 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب بے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی جلد از جلد فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر744)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, July 27, 2024