وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کی تکمیل کیلئے پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں شب و روز مصروف عمل ہے، اسی سلسلے میں پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث اے اور بی کیٹیگری کے 72 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کئے گئے ، 39 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، دوران آپریشنز 18791 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کئے گئے، سنگین جرائم میں مطلوب 60 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا، سال رواں کے دوران صوبہ بھر میں 3460 گینگز کے 8701 مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ مجرمان کے قبضہ سے 2436 ملین روپے کا مال مسروقہ ریکور کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض کی ادائیگی کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں ، آر پی اوز ، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر743)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************