قتل کے مقدمہ میں مطلوب 04 برس سے ترکی مفرور اشتہاری ائیر پورٹ سے گرفتار

Jul 26, 2024

نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں کے دوران پنجاب پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 04 برس سے ترکی مفرور اشتہاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری مجرم شفقت عباس تھانہ گوگیرہ اوکاڑہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم2020میں واردات کے بعد روپوش ہو کر ترکی فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے اشتہاری شفقت عباس کے کوائف پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کروائے اورگرفتاری کیلئے کوشش جاری رکھی،ملزم کو ترکی سے وطن واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، اوکاڑہ پولیس نے اشتہاری شفقت عباس کو اپنی تحویل میں لے لیا، مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے.

(روز نامہ دنیا)

*********************