پولیس ملازمین کو علاج کیلئے20 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری

Jul 26, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) کڈنی ٹرانسپلانٹ، کینسر سمیت مختلف سنگین امراض کے علاج کیلئے پولیس اہلکاروں کو 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وہاڑی کے سب انسپکٹر محبوب حسین کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ ، اے ایس آئی عبدالغفار مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 05لاکھ ، راولپنڈی کے کانسٹیبل حارث صغیر کو ٹانگ کی سرجری کیلئے 01لاکھ، ہیڈ کانسٹیبل عامر علی خان کو گال بلیڈر آپریشن کیلئے 01 لاکھ، ڈرائیور کانسٹیبل راشد بشیر عباسی کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ، لودھراں کے کانسٹیبل سجاد حسین کو ٹانگ کے علاج کیلئے  1 لاکھ، اے ایس آئی محمد طاہر اسلام اور ہیڈ کانسٹیبل سید ناصر عباس کو علاج کیلئے 01لاکھ 27 ہزار روپے دئیے گئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز پر میڈیکل گرانٹ کی منظوری دی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************