پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب 04 برس سے ترکی مفرور اشتہاری ائیر پورٹ سے گرفتار
رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں کے دوران پنجاب پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 04 برس سے ترکی مفرور اشتہاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری مجرم شفقت عباس تھانہ گوگیرہ اوکاڑہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم2020میں واردات کے بعد روپوش ہو کر ترکی فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے اشتہاری شفقت عباس کے کوائف پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کروائے اورگرفتاری کیلئے کوشش جاری رکھی،ملزم کو ترکی سے وطن واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، اوکاڑہ پولیس نے اشتہاری شفقت عباس کو اپنی تحویل میں لے لیا، مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے کیٹیگری اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ایف آئی اے، انٹرپول کے ساتھ مل کر مزید اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ قتل، ڈکیتی اور اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر738)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, July 25, 2024