آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
کڈنی ٹرانسپلانٹ، کینسر سمیت مختلف سنگین امراض کے علاج کیلئے پولیس اہلکاروں کو 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں کڈنی ٹرانسپلانٹ، کینسر سمیت مختلف سنگین امراض کے علاج کیلئے پولیس اہلکاروں کو 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے وہاڑی کے سب انسپکٹر محبوب حسین کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی عبدالغفار مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے،راولپنڈی کے کانسٹیبل حارث صغیر کو ٹانگ کی سرجری کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل عامر علی خان کو گال بلیڈر آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے، ڈرائیور کانسٹیبل راشد بشیر عباسی کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، لودھراں کے کانسٹیبل سجاد حسین کو ٹانگ کے علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے جبکہ اے ایس آئی محمد طاہر اسلام اور ہیڈ کانسٹیبل سید ناصر عباس کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ 27 ہزار روپے دئیے گئے،
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز پر میڈیکل گرانٹ کی منظوری دی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس نے ویلفیئر برانچ کو فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنگین امراض کا شکار کسی اہلکار، اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر737)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, July 25, 2024