سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، آئی ج پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کو درپیش ذاتی، پیشہ ورانہ اوردیگر امور کا بروقت ازالہ کرنا متعلقہ سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے لہذا تمام افسران ماتحت سٹاف کے ساتھ رابطہ کاری کو بہتر سے بہتر بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے غازی کانسٹیبل انصر شہزاد کی سی ٹو پروموشن درخواست ریلیف کیلئے ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کو بھجوا دی۔ڈاکٹر عثمان انو رنے گوجرانوالہ کے ڈرائیور کانسٹیبل دلشاد احمد کی لسٹ اے ون میں شمولیت کی درخواست پر ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈن ذیشان اظہر کی سرکاری رہائش فراہمی کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھجوا دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد اسلم کی بیٹے کی علاج معالجے میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا، کانسٹیبل محمد طاہر کی بیوہ کی جانب سے گذارا الاؤنس فراہمی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ازالے کی ہدایت دی جبکہ ٹریفک وارڈن منصور احمد کی محکمانہ پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہمی کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے ریکروٹمنٹ، ڈسپلن اور ویلفیئر سمیت دیگر امور بارے درخواستوں پر ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح، تمام درخواستوں کا فوری ازالہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستوں کو گراس روٹ لیول پر حل یقینی بنایا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر736)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, July 25, 2024