لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم میں لاہو رسمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 308 چھاپے مارے، مکروہ دھندے میں ملوث 153 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 150 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 110 کلو گرام چرس، 03 کلو ہیروئن اور 1327 لٹرز شراب بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم میں پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 37550 چھاپے مارے،منشیات کے دھندے میں ملوث 17933 ملزمان کوگرفتار کرتے ہوئے 17431 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 10 ہزار 518 کلو چرس، 56 کلو گرام آئس، 190 کلو ہیروئن، 276 کلو گرام افیون، 17 لاکھ لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************