لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکے تعلیم دوست ویژن کے تحت پنجاب پولیس میں سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں انٹرن شپ کے ساتویں بیج کا آغاز ہوگیا ہے، ساتویں بیج میں جامعہ پنجاب اور یونیورسٹی آف لاہور کے 81 طلبا و طالبات شامل ہیں جو بی ایس کرمنالوجی اور کرمنل جسٹس ڈگری پروگرامز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب راؤ منیر ضیاء نے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ پروگرام کے فیچرز بارے آگاہ کیا۔ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب راؤ منیر ضیاء نے کہاکہ انٹرن شپ میں شامل طلبا کو گروپس میں 06 ہفتے دورانئے کیلئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔طلبہ کو فیلڈ پولیسنگ، انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس بارے آگاہ کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ٹریننگ نے مزیدکہاکہ سپیشل برانچ، سیف سٹی اتھارٹی، انویسٹی گیشن سمیت دیگر شعبوں میں پولیسنگ کے مختلف مراحل بارے مکمل آگاہی دی جائے گی جبکہ طلبا و طالبات انٹرن شپ سے حاصل ہونے والے مشاہدات بارے اپنی پریزنٹیشن رپورٹس بھی پیش کریں گے۔ اے آئی جی ٹریننگ پنجاب فیصل مختار نے بھی انٹرنی طلبا و طالبات سے خطاب کیا۔اے آئی جی ٹریننگ نے کہاکہ پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے میدان میں طلبا و طالبات کے ساتھ براہ راست رابطے کو فروغ دے رہی ہے، سٹوڈنٹ انٹرن شپ سے طلبہ کو اپنے کیرئیر ڈویلپمنٹ میں مناسب راہنمائی بھی حاصل ہو گی۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
