نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول میں 01 ہزار محکمانہ پروموشنز کے نئے مرحلے کا آغازہوگیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں 18 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔ ترقی پانے والے 18 سب انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت سینئر افسران نے افسران کو سب انسپکٹر کے رینک لگائے۔ تقریب میں ترقی پانے والے سب انسپکٹرز کے اہل خانہ بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پی ایچ پی میں مختلف مراحل میں 01 ہزار اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر پروموٹ کیا جا رہا ہے، 250 اے ایس آئیز، 500 ہیڈ کانسٹیبلز کو ترقی دی جائیگی، 250 اہلکار پی کیڈٹ سسٹم سے پروموٹ ہونگے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پی ایچ پی میں نفری کی کمی کیلئے نئی بھرتیاں، نئی گاڑیاں، جدید ٹیکنالوجی اور بھرپور وسائل فراہم کئے گئے، پی ایچ پی فورس کو بلٹ پروف جیکٹس، تھرمل امیجنگ کوارڈ کاپٹر سمیت دیگر جدید آلات بھی فراہم کر رہے ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
