ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس

Jul 24, 2024
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے آئی جی مانیٹرنگ پنجاب اور ڈی ایس پی مانیٹرنگ پنجاب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ صوبے کے تمام انچارج انویسٹی گیشن نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے تمام انچارج انویسٹی گیشن کی کارکردگی جانچنے کے لیے کارکردگی انڈیکیٹرز پر بریفنگ دی گئی، 2023 میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و چالان کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری، خواتین اور بچوں کے متعلق مقدمات کی تفتیش کے معاملات زیر غور آئے۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ میڈیکل بورڈ میں مضروب کی بروقت پیشی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اہم مقدمات میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز خود ہر صورت موقع پر پہنچیں۔  ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے کہاکہ ٹریننگ برانچ کے اشتراک سے 15 ریفریشر کورسز مکمل، 17435 تفتیشی افسران کو جدید تربیت دلوائی جا چکی ہے۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس نے تمام انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی او ز کو کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
(روز نامہ ایکسپریس)
*************************