سی پی اوز ، ڈی پی اوز کی کارکردگی جانچنے کیلئے انڈیکٹرز تیار

Jul 24, 2024

(کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں اب سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو کارکردگی کی بنیاد پر پوسٹنگ دی جائے گی، اچھی کارکردگی دکھانے والے افسر ضلعوں میں اپنی پوسٹنگ جاری رکھ سکیں گے ۔وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سو نمبروں پر مشتمل کارکردگی جانچنے کے اشاریوں (انڈیکیٹرز)کی فہرست آئی جی کوبھجوا دی گئی۔ناقص کارکردگی والے اضلاع کے سربراہان کو وارننگ ملے گی،پھر بھی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر عہدوں سے ہٹایا  ائے گا،لاہور،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی اورگوجرانوالہ کو اے کیٹگری،سیالکوٹ،شیخوپورہ،رحیم یارخان،ساہیوال سمیت 12اضلاع کو بی جبکہ بقیہ 19 اضلاع کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے ۔پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ روکنے کے چار چار، بروقت ایف آئی آرکے اندراج، ایس اوپیز پر عملدرآمد،کرائم و سنگین کرائم کے کنٹرول،گینگزکے خلاف کارروائیوں،سنگین کرائم پر سزائوں،کرائم پاکٹس پرایکشن،نوگو ایریاز وغیرمحفوظ روڈپرکارروائیوں،سرچ آپریشنز،اے کیٹگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے تین تین،غیر معمولی کارروائیوں کے 2 نمبرز ہونگے ۔آئی جی پنجاب کی خصوصی ٹیم تمام انڈیکیٹرز کے مطابق کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوایا کرے گی۔

(روز نامہ دنیا)
***********************