رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا بجٹ پنجاب پولیس میں تقسیم

Jul 24, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا بجٹ پنجاب پولیس میں تقسیم کر دیا  بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے مجموعی طور پر پنجاب پولیس میں 54ارب روپے کا بجٹ تقسیم کیا ہے جس میں سب سے زیادہ بجٹ لاہور پولیس کو 7ارب70کروڑ روپے جاری کیا گیا   یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس اس بجٹ سے تنخواؤں کی ادائیگی سمیت پیٹرول کے اخراجات اور دیگر امور پر آنے والے اخراجا ت کو پورا کرے گی۔

(روز نامہ پاکستان)
***********************