ڈاکٹر صوفیہ بلال کی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا سے ملاقات

Jul 24, 2024
پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب ڈاکٹر صوفیہ بلال نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، ڈاکٹر صوفیہ بلال نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پولیس فورس ویژن کے تحت مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اورپنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ہیپاٹائٹس کنٹرول ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کرنے بارے اتفاق کیا گیا۔  ڈاکٹر صوفیہ بلال نے کہاکہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں باقی رہ جانے والے پولیس اہلکاروں کی ویکسینیشن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اورہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثرہ اہلکاروں کے علاج کیلئے ادویات انکے گھروں پر پہنچائی جائیں گی۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے کہا کہ محکمہ صحت کے اشتراک سے لاہور پولیس کے5614، دیگر اضلاع کے 32ہزار سے زائد اہلکاروں کی ویکسینیشن آئندہ ماہ مکمل کر لی جائے گی۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے کہاکہ صحت مند فورس ہی جرائم کا موثر طریقے سے سدباب کر سکتی ہے.
(روز نامہ سٹی 42)
************************