لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی لیڈی کانسٹیبل ناہید سلیم کی طبی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی، اے ایس آئی غلام شبیر (مرحوم) کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی بطور جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کرنے کا حکم دیا ڈی ایس پی ناصر محمود ملک کی اے سی آر تکمیل اور پروموشن سے متعلقہ درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ضروری کاروائی کیلئے بھجوا دی۔ کانسٹیبل عبدالحمید شہید کی اہلیہ کی پلاٹ ٹرانسفر درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی، سب انسپکٹر سید رسول مرحوم کے بیٹے کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
