ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس
اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری، خواتین اور بچوں کے متعلق مقدمات کی تفتیش کے معاملات زیر غور آئے۔
ٹریننگ برانچ کے اشتراک سے 15 ریفریشر کورسز مکمل، 17435 تفتیشی افسران کو جدید تربیت دلوائی جا چکی ہے۔محمد ادریس
 
لاہور 23جولائی:ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے آئی جی مانیٹرنگ پنجاب اور ڈی ایس پی مانیٹرنگ پنجاب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ صوبے کے تمام انچارج انویسٹی گیشن نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے تمام انچارج انویسٹی گیشن کی کارکردگی جانچنے کے لیے کارکردگی انڈیکیٹرز پر بریفنگ دی گئی، 2023 میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و چالان کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری، خواتین اور بچوں کے متعلق مقدمات کی تفتیش کے معاملات زیر غور آئے۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ میڈیکل بورڈ میں مضروب کی بروقت پیشی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اہم مقدمات میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز خود ہر صورت موقع پر پہنچیں۔  ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے کہاکہ ٹریننگ برانچ کے اشتراک سے 15 ریفریشر کورسز مکمل، 17435 تفتیشی افسران کو جدید تربیت دلوائی جا چکی ہے۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس نے تمام انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی او ز کو کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تین اضلاع کے ایس ڈی پی اوز کے دفاتر وزٹ کئے، مزید اضلاع کے سرپرائز وزٹ جلد کئے جائیں گے۔محمد ادریس نے گرفتاری سے پہلے شواہد کو محفوظ بنانے اور کیس کو جلدی یکسو کرنے کے متعلق ہدایات دی گئیں جبکہ ایس ڈی پی اوز کو Review 360، ذمہ داریاں اور دفاتر کی کارکردگی کے متعلق تفصیلا بریف کیا گیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر731)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 23, 2024