پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب ڈاکٹر صوفیہ بلال کی سنٹرل پولیس آفس آمد۔

 

پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب ڈاکٹر صوفیہ بلال کی سنٹرل پولیس آفس آمد۔
ڈاکٹر صوفیہ بلال کی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا سے ملاقات۔
 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پولیس فورس ویژن کے تحت مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب ڈاکٹر صوفیہ بلال نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، ڈاکٹر صوفیہ بلال نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پولیس فورس ویژن کے تحت مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اورپنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ہیپاٹائٹس کنٹرول ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کرنے بارے اتفاق کیا گیا۔
   ڈاکٹر صوفیہ بلال نے کہاکہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں باقی رہ جانے والے پولیس اہلکاروں کی ویکسینیشن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اورہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثرہ اہلکاروں کے علاج کیلئے ادویات انکے گھروں پر پہنچائی جائیں گی۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے کہا کہ محکمہ صحت کے اشتراک سے لاہور پولیس کے5614، دیگر اضلاع کے 32ہزار سے زائد اہلکاروں کی ویکسینیشن آئندہ ماہ مکمل کر لی جائے گی۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے کہاکہ صحت مند فورس ہی جرائم کا موثر طریقے سے سدباب کر سکتی ہے اس لئے پولیس فورس کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دوران ملاقات پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات بارے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر730)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 23, 2024