آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
 سنگین بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو طبی اخراجات کیلئے 21 لاکھ سے زائد فنڈز جاری۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سنگین بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے میڈیکل کیسز اور طبی اخراجات کیلئے 21 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی جس پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی حافظ محمد ایاز کو اہلیہ کے گھٹنہ آپریشن کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر عذیر عباس کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، فیصل آباد کے اے ایس آئی صابر حسین مرحوم کی اہلیہ کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ جہلم کے کانسٹیبل جابر حسین کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، رحیم یار خان کی لیڈی کانسٹیبل محمودہ عزیز عباسی کو بیک بون آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، سیالکوٹ کے کانسٹیبل اسد حمید کو دل کی بیماری کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر صدارت کمیٹی نے مندرجہ بالا کیسز کی سکروٹنی کے بعد منظوری دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہر ممکن ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر729)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 23, 2024