لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے ہیڈ منی کے خطرناک اشتہاری مجرم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے 4 قتلوں کی 2 وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا، اشتہاری فتح داد ولد مہندی خان 2003 اور 2008ء میں درج 02 مقدمات میں گجرات پولیس کو مطلوب تھا، محکمہ داخلہ پنجاب نے اشتہاری فتح داد کی گرفتاری پر 02 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی، خطرناک مجرم کئی برسوں سے بیرون ملک مقیم تھا، پنجاب پولیس نے مجرم کا نیا شناختی کارڈ حاصل کر کے ریڈ نوٹس میں اپ ڈیٹ کروا دیا، ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے ملزم کو بالآخر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا، مجرم کو گجرات پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
************************