پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 59 ہزار مقدمات درج

Jul 23, 2024

لاہور(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کالاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قانون شکنوں کو قانون کی گرفت میں لایاجا رہا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بتایا کہ سال رواں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 59 ہزار مقدمات درج کئے گئے۔ بجلی چوری میں ملوث 31 ہزار 227 ملزمان گرفتار کئے گئے اوربجلی چوری کے 36 ہزار 119 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے۔قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 4744 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************