پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، ہیڈ منی کا خطرناک اشتہاری مجرم فرار ہونے کی کوشش کے دوران لاہور ائرپورٹ سے گرفتار،

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، ہیڈ منی کا خطرناک اشتہاری مجرم فرار ہونے کی کوشش کے دوران لاہور ائرپورٹ سے گرفتار،
پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے 04 قتل کی 02 وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو گرفتار کر لیا،
محکمہ داخلہ پنجاب نے اشتہاری فتح داد کی گرفتاری پر 02 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہیڈ منی کے خطرناک اشتہاری مجرم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے ۔ پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے 04 قتلوں کی 02 وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا، اشتہاری فتح داد ولد مہندی خان 2003 اور 2008ء میں درج 02 مقدمات میں گجرات پولیس کو مطلوب تھا، محکمہ داخلہ پنجاب نے اشتہاری فتح داد کی گرفتاری پر 02 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی، خطرناک مجرم کئی برسوں سے بیرون ملک مقیم تھا، پنجاب پولیس نے مجرم کا نیا شناختی کارڈ حاصل کر کے ریڈ نوٹس میں اپ ڈیٹ کروا دیا، ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے ملزم کو بالآخر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا ، مجرم کو گجرات پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے طویل عرصہ بعد ملزم کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور ڈی پی او گجرات اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ اے کیٹیگری میں شامل دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر727)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, July 22, 2024