مظفر گڑھ میں زمین کے تنازع پر لڑکے کو پٹرول چھڑک کر آگ سے ہلاک کرنے کا واقعہ،

مظفر گڑھ میں زمین کے تنازع پر لڑکے کو پٹرول چھڑک کر آگ سے ہلاک کرنے کا واقعہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب،
 
لاہور 22 جولائی: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے مظفر گڑھ میں زمین کے تنازع پر لڑکے کو پٹرول چھڑک کر آگ سے ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ا ٓئی جی پنجاب نے کہاکہ سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے، کرائم سین یونٹ اور پی ایف ایس اے نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر726)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, July 22, 2024