وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
سال رواں کے دورانبجلی چوروں کے خلاف 59 ہزار مقدمات درج، 31 ہزار 227 ملزمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 4744 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے، ترجمان پنجاب پولیس  
 
لاہور 22 جولائی: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کالاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قانون شکنوں کو قانون کی گرفت میں لایاجا رہا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے بتایا کہ سال رواں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 59 ہزار مقدمات درج کئے گئے، بجلی چوری میں ملوث 31 ہزار 227 ملزمان گرفتار کئے گئے اوربجلی چوری کے 36 ہزار 119 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 4744 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے،صوبائی دارالحکومت میں جاری کاروائیوں بات ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 17555 مقدمات درج کرتے ہوئے 17 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس اپناتے ہوئے بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور سمیت ہر ضلع میں پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں معاونت فراہم کر رہی ہیں، سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں قانون شکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر725)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, July 22, 2024