آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ اور بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں، اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے کانسٹیبل ثاقب محمود کی 05 سالہ بیٹی عنایہ ثاقب کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ ٹریفک وارڈن محمد آصف کی 09 سالہ بیٹی خذرہ آصف کو ٹانگوں کی سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، جونیئر کلرک عاطف علی کو 05 سالہ بیٹی حورین فاطمہ کے ہاتھ کی سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ خانیوال کے زخمی کانسٹیبل محمد رفیق کو علاج معالجے کیلئیاڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی محمد شہباز کو 11 سالہ بیٹے اور سینٹری ورکر اکرم مسیح کو 16 سالہ بیٹے کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ سب انسپکٹر احسن اعجاز کو 03 سالہ بیٹے علی احسن کے گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر724)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, July 22, 2024