پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 21 لاکھ 50 ہزار روپے جاری

Jul 22, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کے ساتھ ساتھ انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں، اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے بچوں کو سنگین بیماریوں کے علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے مزید فنڈز جاری کر دئیے  تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے کانسٹیبل خادم حسین کو 03 سالہ بیٹے کے بون میرو آپریشن کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے، رحیم یار خان کے اے ایس آئی آغا باقر کو 05 سالہ بیٹے کی ہارٹ سرجری کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ڈرائیور کانسٹیبل صفدر حسین کو 12 سالہ بیٹی کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، خوشاب کے کانسٹیبل محمد امان اللہ کو 05 سالہ بیٹے کی میجر سرجری کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے اوکاڑہ کے کانسٹیبل محمد عباس کو  4 سالہ بیٹی عنایہ عباس کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ لاہور پولیس کے کانسٹیبل شہباز منصور مرحوم کے بیٹے ارمان منصور کو آنکھ کے آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************