پولیس ملازمین کے اہلخانہ کو گرانٹ دینے کے احکامات جاری

Jul 21, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ آئی جی پنجاب کے اس اقدام کی بدولت دوران ملازمت وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی مالی مشکلات کا مداوا ہو گیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوران سروس انتقال کرنے والے 362 ملازمین کے اہلخانہ کو 75 کروڑ روپے گرانٹ دینے کے احکامات جاری کر دئیے  آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران سروس وفات پانے والے ہر پولیس ملازم کے اہلخانہ کو قواعد و ضوابط کے مطابق فوری فنانشل گرانٹ ملے گی، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ فورس کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف مد میں روزانہ  1 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، رواں سال ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے 130 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن، ویڈنگ، پنشن سمیت تمام امور میں پولیس ملازمین کی درخواستوں کا فی الفور ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت اہلکاروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ہر ممکن ریلیف فراہم کریں، سنٹرل پولیس آفس سے بھی پولیس ویلفیئر فنڈ اور ویلفیئر ذرائع سے ملازمین کو درپیش مسائل کے ازالے اور فوری ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************