Jul 21, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے کریک ڈاؤن جاری، ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 268 چھاپے مارے گئے مکروہ دھندے میں ملوث 104 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 102 مقدمات درج ہوئے، ملزمان کے قبضہ سے 76 کلو گرام چرس، 612 لٹرز شراب برآمد ہوئی۔ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس ٹیموں نے 36711 اینٹی نارکوٹکس ریڈز کیں، منشیات فروشی میں ملوث 17539 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 17047 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 10ہزار کلو گرام سے زائد چرس، 53 کلو گرام آئس، 183 کلو گرام ہیروئن، 274 کلو گرام افیون، 16 لاکھ 96 ہزار لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************