پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے22لاکھ روپے جاری

Jul 20, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ روپے جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے زخمی کانسٹیبل جاوید اقبال کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، غازی کانسٹیبل احمد علی اور فیصل آباد کے غازی کانسٹیبل عمر دراز کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،غازی اے ایس آئی عارف حسین اور وہاڑی کے زخمی کانسٹیبل حسیب جمال اعوان کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ٹریفک وارڈن صاحب علی کو بیٹے کے برین کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر سربراہی کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد مذکورہ بالا فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔

(روز نامہ پاکستان)

************************