گوجرانوالہ، مخالفین کی فائرنگ سے 2بھائی قتل، راہگیر زخمی

Jul 19, 2024

 گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) پیشی سے واپس آتے ہوئے گوندالوالہ پھاٹک گوجرانوالہ میں سابقہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 بھائی قتل اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان میں پراپرٹی کا تنازع چل رہا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی سے رابطہ رکھیں۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(روز نامہ پاکستان)

********************