Jul 19, 2024
لاہور+فیروز والہ(نامہ نگاران)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شیخوپورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پی ایچ پی کے اے ایس آئی محمد نواز کی رہائشگاہ کوٹ عبدالمالک پہنچے، والدہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ شہید کی والدہ کو دلاسہ دیا، کم سن بچوں سے اظہار شفقت کیا اور اہلیہ کو محکمہ پولیس میں ملازمت کی پیشکش کی گھر دینے کا اعلان کیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
