پاکپتن ہسپتال روڈ، دوکان کی ملکیت کے تنازعہ پر ملزمان کے نوجوان کو آگ لگا کر ہلاک کرنے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب،
پاکپتن پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکپتن میں ہسپتال روڈ پر دوکان کی ملکیت کے تنازعہ پر ملزمان کے نوجوان کو آگ لگا کر ہلاک کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
پاکپتن پولیس نے علاقہ تھانہ سٹی پاکپتن میں عباس نامی نوجوان کی آگ لگنے سے ہلاکت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقتول نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور سٹی پاکپتن پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا.
ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے بتایا کہ فریقین کا آپس میں دوکان کی ملکیت کا تنازعہ چل رہا تھا، نوجوان عباس کی ہلاکت قتل ہے یا خودکشی پولیس تمام تر پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے. نوجوان کی ہلاکت کے مقدمہ کو اصل حقائق اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر723)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, July 21, 2024