وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی
26 فروری سے جاری انسداد کائٹ فلائنگ مہم میں 4306 مقدمات درج ، 4441 ملزمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضے سے 247078 پتنگیں اور 17089 دھاتی ڈور کی چرخیاں برامد، ترجمان پنجاب پولیس
 
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ، غیر قانونی کاروبار اور خطرناک کھیل میں ملوث سینکڑوں قانون شکنوں کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 26 فروری سے جاری انسداد کائٹ فلائنگ مہم میں 4306 مقدمات درج کئے گئے ،  خونی کھیل و کاروبار میں ملوث 4441 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے 247078 پتنگیں اور 17089 دھاتی ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کی گئیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ، سرکل افسران کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر722)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, July 21, 2024