آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور : پولیس ملازمین کی بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور : پولیس ملازمین کی بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
پولیس ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کو علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے مزید فنڈز جاری۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کے ساتھ ساتھ انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں ، اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے  بچوں کو سنگین بیماریوں کے علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔
 
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے کانسٹیبل خادم حسین کو 03 سالہ بیٹے کے بون میرو آپریشن کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، رحیم یار خان کے اے ایس آئی آغا باقر کو 05 سالہ بیٹے کی ہارٹ سرجری کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ ڈرائیور کانسٹیبل صفدر حسین کو 12 سالہ بیٹی کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے ، خوشاب کے کانسٹیبل محمد امان اللہ کو 05 سالہ بیٹے کی میجر سرجری کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے۔ اوکاڑہ کے کانسٹیبل محمد عباس کو 04 سالہ بیٹی عنایہ عباس کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ لاہور پولیس کے کانسٹیبل شہباز منصور مرحوم کے بیٹے ارمان منصور کو آنکھ کے آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کے اجلاس و سکروٹنی کے بعد جاری کئے ۔ قبل ازیں ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت بھی پولیس ملازمین کے بچوں کو طبی اخراجات کیلئے رواں برس 22 کروڑ روپے سے زائد رقم دی جا چکی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے ، بچوں کی ہیلتھ اور ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے ۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر721)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, July 21, 2024