وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن، منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن مزید تیز،

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن، منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن مزید تیز،
پنجاب بھر میں پولیس ٹیموں کے 36711 چھاپے، منشیات فروشی میں ملوث 17539 ملزمان گرفتار، 17047 مقدمات درج، ترجمان پنجاب
 
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سخت کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس ٹیموں نے 36711 اینٹی نارکوٹکس ریڈز کیں، منشیات فروشی میں ملوث 17539 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 17047 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 10ہزار کلو گرام سے زائد چرس، 53 کلو گرام آئس، 183 کلو گرام ہیروئن، 274 کلو گرام افیون، 16 لاکھ 96 ہزار لٹر شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزی افسران کو منشیات فروشوں، ڈیلرز، سمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی کے احکامات دئیے ہیں، اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں کے دوران گذشتہ ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 268 چھاپے مارے گئے،  مکروہ دھندے میں ملوث 104 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 102 مقدمات درج ہوئے، ملزمان کے قبضہ سے 76 کلو گرام چرس، 612 لٹرز شراب برآمد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں باقاعدگی سے سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے، آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی چین اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید ہدایت کی کہ منشیات کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر719)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, July 20, 2024