پنجاب پولیس سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کے چھٹے بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان اور ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر ضیا نے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس اور نوجوان نسل کے درمیان رابطہ کاری کے متعدد پروگرامز جاری ہیں جن کے تسلسل میں پنجاب پولیس سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کے چھٹے بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کر رہی ہے، انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ طلبا و طالبات کے کیرئیر ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہوگا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب نے کہاکہ چھ ہفتے دورانئے کی انٹرن شپ سے نوجوان طلبا کو نہ صرف پولیس ورکنگ اور چیلنجز بارے آگاہی حاصل ہوئی بلکہ انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا ء معاشرے میں پولیس کے سفیر کے طور پر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے چھٹے بیج کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پنجاب پولیس سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کے چھٹے بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی کے 36 طلبا و طالبات اور پولیس افسران موجود تھے۔ ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب راؤ منیر ضیا نے بتایا کہ 36طلبا و طالبات کو 05 گروپس میں تقسیم کرکے پنجاب پولیس کی مختلف برانچوں میں 06 ہفتوں کیلئے اٹیچ کیا گیا،طلبا و طالبات نے سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیف سٹی اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی برانچوں میں انٹرن شپ مکمل کی ہے۔اختتامی تقریب میں طلبا نے انٹرن شپ کے دوران حاصل تجربات کی روشنی میں پریزنٹیشن رپورٹس بھی پیش کیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان اور ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر ضیا نے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔طلبا و طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ورکنگ اور فیلڈ چیلنجز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے شکر گذار ہیں۔تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر ضیا اور اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر717)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, July 19, 2024