گوجرانوالہ میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ فائرنگ واقعہ میں مظہر خان اور رؤف خان ہلاک جبکہ سفیان سمیت 02 شہری زخمی ہوئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر715)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, July 18, 2024