آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم ​

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم
 مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 22 کروڑ، 27 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم اور مصروف عمل ہیں اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 22 کروڑ، 27 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت 1433 بچوں کو 08 کیٹیگریز میں ریکارڈ معاونت فراہم کی گئی، تھیلیسمیا سے متاثرہ 152 بچوں کو طبی اخراجات کیلئے ماہانہ 15 ہزار فی کس جبکہ مجموعی طور پر 03 کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ سیریبل پالسی (دماغی فالج)سے متاثرہ 582 بچوں کا ماہانہ 10 ہزار فی کس جبکہ مجموعی طور پر 07 کروڑ 14 لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں، 20 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کروائی گئی جن پر 03 کروڑ 23 لاکھ روپے لاگت آئی، قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 173 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 01 کروڑ 34 ہزار روپے جاری کیے گئے، 179 بچوں کو مصنوعی اعضا ء کی فراہمی کیلئے 05 کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار سے زائد رقم دی گئی، مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 172 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 01 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے، جسمانی معذوری کا شکار 130 سپیشل بچوں کو وہیل چئیرز فراہم کی گئیں، دل اور گردوں کی میجر سرجری کیلئے 25 بچوں کو 60 لاکھ 44 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے، ہر ملازم کے علیل بچے کی جلد از جلد صحت یابی اولین ترجیح ہے،ویلفیئر ذرائع سے بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر714)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, July 18, 2024