انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شیخوپورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پی ایچ پی کے اے ایس آئی محمد نواز کی رہائشگاہ کوٹ عبدالمالک پہنچے، آئی جی پنجاب نے شہید اے ایس آئی محمد نواز کی والدہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے شہید اے ایس آئی محمد نواز کے درجات کی بلندی کے لئے دعا، روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی محمد نواز شہید کی والدہ کو دلاسہ دیا، کم سن بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ آئی جی پنجاب نے شہید اے ایس آئی کی اہلیہ کو محکمہ پولیس میں ملازمت کی پیش کش کی۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ شہید اے ایس آئی کے اہل خانہ کو گھر دیں گے، بچوں کے تعلیمی اخراجات محکمہ پولیس برداشت کرے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی محمد نواز شہید کی بے مثال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی محمد نواز نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید اہلکار کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اے ایس آئی محمد نواز نے دوران ڈیوٹی قلعہ ستار شاہ میں موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کردی، محمد نواز سینے پر فائر لگنے سے شہید ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا تھا، آئی جی پنجاب کی شہید کے گھر آمد کے موقع پر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور ریجن فتح احمد، سمیت سینئر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر713)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
